آنگ سانگ سوچی کیخلاف کرپشن کے 11نئے مقدمے قائم

آنگ سانگ سوچی فوج کیخلاف بغاوت اورکورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر6 سال قیدکی سزا کاٹ رہی ہیں


ویب ڈیسک February 04, 2022
آنگ سانگ سوچی پروالدہ کے نام پرقائم خیراتی ادارے کے لئے عطیات لینے کا الزام ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: میانمارکی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کیخلاف کرپشن کے مزید 11 مقدمات قائم کردئیے گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آنگ سانگ سوچی کیخلاف میانمار کی فوجی حکومت نے کرپشن کے 11 نئے مقدمے قائم کردئیے۔

فوجی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آنگ سانگ سوچی نے اپنی والدہ کے نام پرقائم خیراتی فاؤنڈیشن کے لئے 5 لاکھ 50 ہزارسے زائد ڈالرزکے عطیات وصول کئے۔

آنگ سانگ سوچی فوج کیخلاف بغاوت اورکورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات پر6 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

آنگ سانگ سوچی کو کو کرپشن اوربدامنی پھیلانے کے متعدد مقدمات میں پہلے ہی 150 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں