جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار

چند روز قبل اداکارہ شبانہ اعظمی کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی


ویب ڈیسک February 04, 2022
فلم کی شوٹنگ 2 فروری کو شروع ہوئی تھی اور 14 فروری کو ختم ہونی تھی فوٹوفائل

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن ان دنوں کرن جوہر کی فلم ''روکی اور رانی کی پریم کہانی'' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ انہیں کورونا ہونے کی خبر سامنے آئی۔ اس سے قبل اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ لہذا فلم کی دو اہم اداکاراؤں کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شبانہ اعظمی کورونا وائرس کا شکار

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2 فروری کو شروع ہوئی تھی اور 14 فروری کو ختم ہونی تھی۔ لیکن جیا بچن اور شبانہ اعظمی کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے، کیونکہ کرن جوہر فلم کی دیگر کاسٹ اور عملے کے لیے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں''جان ہے تو جہان ہے''۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول اور لتا منگیشکر سمیت کئی بالی ووڈ ستارے اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں