پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے اپوزیشن ارکان کا اجلاس

شاہ محمود قریشی کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی پر تنقید کا معاملہ بھی زیرغور


ویب ڈیسک February 04, 2022
شاہ محمود قریشی کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی پر تنقید کا معاملہ بھی زیرغور۔ فوٹو:فائل

MILAN: اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کے خلاف پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے لیے سرجوڑ لئے ہیں، اس حوالے سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اہم مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاری ہے، جس میں سینیٹر پلوشہ خان، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، مولانا عبدالغفور حیدری اور رانا مقبول شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضاگیلانی پر تنقید کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں