پی ایس ایل بائیو سیکیورببل سے تنگ کرکٹرز گالف کھیلنے پہنچ گئے

گالف کھیلنے والوں میں محمد حفیظ، میتھیوز اور ڈین فوکس کرافٹ کے ساتھ فزیو تھراپسٹ چتن کمار بھی شامل


Zubair Nazeer Khan February 04, 2022
گالف کھیلنے والوں میں محمد حفیظ، میتھیوز اور ڈین فوکس کرافٹ کے ساتھ فزیو تھراپسٹ چتن کمار بھی شامل (فوٹو: فائل)

BAHAWALPUR: پی ایس ایل سیون کے طویل بائیو سیکیورببل ماحول سے تنگ آئے معروف کرکٹرز گالف کھیلنے پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز نے جمعہ کی صبح ڈی ایچ اے گالف اینڈ کنٹری کلب پہنچ کر گالف کورس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

پی سی بی کی معاونت سے گالف سے لطف اندوز ہونے والوں میں سابق ٹیسٹ کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ، میتھیوز اور ڈین فوکس کرافٹ کے ساتھ فزیو تھراپسٹ چتن کمار بھی شامل تھے۔

اس دوران گالف پر عبور رکھنے والے محمد حفیظ نے عمدہ تکنیکی انداز میں بہترین ڈرائیوز اور شاٹس کھیل کر بھرپور داد بھی حاصل کی۔ دوستانہ ماحول میں ہونے والی ان مشقوں میں کرکٹرز بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔ بعد ازاں ان کرکٹرز نے لاہور قلندرز کے نیٹ پریکٹس سیشن میں بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندر کے کھلاڑی پی سی بی کی خصوصی اجازت کے بعد جمعرات کی شب بھی ڈیفنس اتھارٹی کلب پہنچ کرپرتکلف ڈنر سے لطف اندوز ہوئے تھے۔ قلندر کی ٹیم دو فتوحات کے ساتھ اپنے چوتھے میچ میں ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں