حج قرعہ اندازی کی رقوم میں خورد برد پر بینک مینیجر گرفتار

اشفاق قادرنامی ملزم نے مجموعی طور پرمختلف مد میں 25 لاکھ روپے سے زائد خُرد بردکیے


ویب ڈیسک February 05, 2022
اشفاق قادرنامی ملزم نے مجموعی طور پرمختلف مد میں 25 لاکھ روپے سے زائد خُرد بردکیے

ISLAMABAD: کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حج قرعہ اندازی کے لئے جمع کرائی گئی رقوم کی خُردبرد میں ملوث نجی بینک کے مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

اشفاق قادرنامی ملزم نے مجموعی طور پرمختلف مد میں 25 لاکھ روپے سے زائد خُرد بردکیے، زیادہ تر رقم کا تعلق حج کی قرعہ اندازی میں ناکام افراد کو قابل واپسی رقم سے ہے، ملزم نے 2016 تا 2018 کے دوران بطور مینیجر کھارادر برانچ سے رقم جوائنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی،

ملزم نے فراڈ کے لیے اپنے 4 جونئیر افسران کی آئی ڈیز بھی چوری کرکے استعمال کیں، ملزم نے مختلف کھاتیداروں کی رقم سے اپنے اوراہلیہ کےکریڈٹ کارڈ قرضوں کی ادائیگیاں کیں، کریڈٹ کارڈ اوورڈیوز کی ادائیگیاں بینک کی 5 برانچز کے کھاتوں سے 37 بار کی گئیں۔

ملزم نے اپنی برانچ کی خاتون افسرکے اکاؤنٹ سے بھی رقم جوائنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی، خُرد برد کے لئے ملزم نے نجی بینک کے ہیڈآفس سے پے آرڈرزاوربینکرزچیک جاری کیے، ملزم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نجی بینک کی بہادرآباد برانچ میں مشترکہ اکاؤنٹ کھول رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔