وزیرخارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل کا افتتاح

پورٹل پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک February 06, 2022
پورٹل پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا، وزیرخارجہ ۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج بیجنگ میں "پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے" پورٹل "کا افتتاح کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں "پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے" پورٹل "کا افتتاح کردیا، اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ " پورٹل" کا مقصد پاکستانی طلباء اور چینی ماہرین کے مابین تکنیکی روابط کا فروغ ہے، یہ پورٹل، پاکستانی طلباء اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ پورٹل جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا، یہ پورٹل پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں