بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ سہولت متعارف

واٹس ایپ پر میسج کے بعد ٹیم دو روز میں رابطہ کر کے ویکسی نیشن کو یقینی بنائے گی، محکمہ صحت


ویب ڈیسک February 05, 2022
کورونا ویکسین نیشن کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: صوبائی محکمہ صحت نے بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کو 100 فیصد یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ سہولت متعارف کرادی۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے محکمہ صحت نے ویکسی نیشن کیلئے گھر گھر مہم کی سہولت مہیا کردی اور ویکسی نیشن کرانے کے خواہش مند افراد کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے اس ضمن میں عوام کے لیے پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کیلئے نام و مکمل پتہ 03361187348 پر واٹس ایپ کریں، جس کے بعد ویکسی نیشن ٹیم دو روز کے اندر متعلق شخص یا خاندان سے رابطہ کر کے گھر پر آکر کورونا سے بچاؤ کا ٹیکہ لگا دے گی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن و پیرا میڈیکس کی جانب سے گزشتہ چار روز سے کورونا ویکسینیشن مہم کا بائیکاٹ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں