جادو دیکھ کر بندر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

سوشل میڈیا پر بندر کی وائرل ویڈیو دیکھ کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے


ویب ڈیسک February 06, 2022
ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے (فوٹو، انٹرنیٹ)

LONDON: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں ایک بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

آپ نے انسانوں کو ہاتھوں کی کمال مہارت سے جادو دکھاتے اور لوگوں کو حیران کرتے دیکھا ہوگا اور اگر یہ کہا جائے کہ جادو سے جانور بھی محظوظ ہوتے ہیں تو یقین کرنا مشکل ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہے اسے دیکھ کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے۔

جی ہاں، ویڈیو کے مناظر میں ایک بندر شیشے کے پنجرے میں قید ہے اور سامنے کھڑا ایک شخص بندر کو ہاتھوں کی مدد سے پیڑ کا پتا غائب کرکے دکھاتا ہے۔

یہ جادو دیکھتے ہی بندر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں اور وہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اچھلنے کودنے لگتا ہے۔



میکسیکو کے ایک چڑیا گھر میں مذکورہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیے گئے۔ ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں