جوہری مذاکرات میں کامیابی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ایران

واشنگٹن میں ہونے والے فیصلے معاہدوں میں توازن لانے کیلئے بہت ضروری ہیں، ایران


ویب ڈیسک February 06, 2022
ویانا میں ایران امریکی جوہری مذاکرات، [فائل-فوٹو]

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ حالیہ جوہری مذاکرات میں واشنگٹن اور تہران کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ابھی تک ناکام ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے العربیہ کے مطابق علی شمخانی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جوہری مذاکرات میں دونوں فریقین کسی بھی معاہدے پر متفق نہیں ہو پائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والے فیصلے معاہدوں میں توازن لانے کیلئے بہت ضروری ہیں اور ہم کسی معاہدے پر پہنچنے سے ابھی کوسوں دور ہیں۔

اس سے قبل یورپی یونین کے پالیسی چیف جوزیف بوریل نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام فریقین حتمی معاہدے کیلئے صاف و شفاف ایجنڈے کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئیں۔

جبکہ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالحیان نے کہا تھا کہ پچھلے مذاکرات کے بعد حالیہ بات چیت کا سلسلہ مثبت رُخ پر ہے تاہم یہ سلسلہ ابھی بھی ایران کی توقعات پر پورا نہیں اتر پایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں