کسٹمز کا چھاپہ سوا5 کروڑ کی جعلی دوائیں برآمد

کسٹمز اہلکاروں نے سوا پانچ کروڑ کی جعلی دوائیں، پیکنگ میٹریل اور کیمیکل برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا


Staff Reporter February 08, 2022
کراچی سمیت اندرون سندھ ڈاکٹری نسخوں کے بغیر پیناڈول، پیرا سیٹا مول سمیت نزلے، زکام کی دوائوں کی کھلے عام فروخت جاری۔ فوٹو : فائل

LONDON: گھروں پر جعلی دوائیں بنائی جانے لگیں جب کہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے شہر میں متفرق کارروائیوں کے دوران ساڑھے8 کروڑروپے مالیت کی دوائیں اورممنوعہ اشیا قبضے میں لے لیں۔

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پربلدیہ ٹاؤن کے مکان میں غیرقانونی طور پرقائم فیکٹری پر چھاپہ مارکر5 کروڑ 25 لاکھ روپے کی جعلی دوائیں، پیکنگ میٹریل اور اسمگل شدہ کیمیکل برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف کسٹمز لیڈوکین اورکاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے آئی پی آرایکٹ ڈرگ کنٹرول ایکٹ اور مجازعدالت سے ریمانڈ حاصل کیا تاہم گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایک اورکارروائی کے دوران ٹرک سے بھاری مقدار میں غیرملکی اسمگل کپڑا ضبط کیا،کپڑے اورٹرک کی کل مالیت ایک کروڑ75لاکھ روپے ہے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق مذید ایک اورکارروائی کے دوران ٹرک سے اسمگل شدہ کوکنگ آئل کو ضبط کیا جس کی مالیت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ہے،تینوں متفرق کارروائیوں میں اسمگل ضبط اشیا کی مالیت 8 کروڑ50روپے کے لگ بھگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں