اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے مقرر

الیکشن کمیشن 21 فروری کو اسحاق ڈار کے لئے نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے گا


ویب ڈیسک February 08, 2022
الیکشن کمیشن 21 فروری کو اسحاق ڈار کے لئے نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن 21 فروری کو اسحاق ڈار کے لئے نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے گا جب کہ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا اور اسحاق ڈار کو آرٹیکل 63 ٹو کے تحت نااہل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں