شہباز شریف حکومت کیخلاف متحرک ان ہاؤس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن قائدین کے علاوہ حکومتی اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔


ویب ڈیسک February 08, 2022
مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن قائدین کے علاوہ حکومتی اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: شہباز شریف حکومت کیخلاف متحرک ہوگئے اور ان ہاؤس تبدیلی کیلیے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

کبھی لانگ مارچ کا پلان، کبھی عدم اعتماد تو کبھی ان ہاؤس تبدیلی کا شور۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے پھر ان ہاؤس تبدیلی کو فوکس کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف حکومت کے خلاف مزید متحرک ہو گئے۔ ان ہاؤس تبدیلی میں کامیابی کے لیے شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن قائدین کے علاوہ حکومتی اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔ شہباز شریف نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کو ملاقاتوں کا شیڈول بنانے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وہ حکومتی اتحادی باپ، ق لیگ اور جےڈی اےکے قائدین سے ملیں گے۔

جے ڈی اےکے قائدین سے ملاقاتوں کیلئے لیگی رہنما کراچی جائیں گے، جہاں لیگی رہنماؤں کے علاوہ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے رابطہ کرینگے۔ شہباز شریف کی پولیٹیکل ٹیم نے ملاقاتوں کے شیڈول کی تیاری شروع کردی۔ رواں ماہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شہباز شریف اہم سیاسی رہنماؤں سے ملیں گے۔

شہباز شریف اسلام آباد میں مولانافضل الرحمٰن ،محمودخاں اچکزئی اور سردار اختر مینگل سے ملیں گے، اور سیاسی رہنماؤں کو ان ہاؤس تبدیلی پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں