بھارتی تاجر نے دولت میں مکیش امبانی اور مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا

گوتم اڈانی کے ایشیا کے امیر ترین شخص بننے سے مارک زکر برگ اور امبانی دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر


ویب ڈیسک February 08, 2022
گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالر ہے، فوٹو: فئل

QUETTA: بھارت کے کامیاب ترین بزنس مین مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز انہی کے ملک کے نسبتاً غیر معروف تاجر گوتم اڈانی نے چھین لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے غیر معروف تاجر گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جس کے باعث وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے ہی مکیش امبانی کے پاس تھا۔

گوتم اڈانی ایک سال برس کے دوران دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہونے کی وجہ نہ صرف ایشیا کے امیر ترین آدمی بن گئے بلکہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی جگہ بنالی۔

کوئلے کی کان کنی سے منسلک تاجر گوتم اڈانی کے دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹائیکون میکش امبانی اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اس فہرست سے باہر ہوگئے۔

مکیش امبانی اب 11 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ مارک زکر برگ کا نمبر 13 واں ہے۔ فیس بک کے بانی کے نمبر میں کمی 31 ارب ڈالر کے نقصان کی وجہ سے ہوئی۔

ماحول دوست توانائی کے حوالے سے سرگرم گوتم اڈانی نے اپنی کمپنی کو 2030 تک ماحول دوست توانائی تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں