کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر جنوری میں مختلف واقعات میں 44 افراد جاں بحق

ماہ جنوری میں 2 ہزار 499 شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، سی پی ایل سی رپورٹ


ویب ڈیسک February 08, 2022
4 ہزار 327 شہری موٹر سائیکلوں اور 200 گاڑیوں سے محروم ہوئے، رپورٹ (فائل فوٹو)

RAWALPINDI: شہر قائد میں رواں سال کے پہلے ماہ ڈاکو راج برقرار رہا اور مختلف واقعات میں 44 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 2 ہزار 499 شہری موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے ماہِ جنوری 2022 کے جرائم کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں 2 ہزار 499 شہری موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں شہریوں کی 184 گاڑیاں چوری جبکہ 16 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں، اسی طرح 4 ہزار 327 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے جن میں سے 3 ہزار 908 موٹرسائیکلیں چوری جبکہ مختلف علاقوں سے 419 اسلحے کے زور پر چھینیں گئیں۔ سی پی ایل سی کے مطابق پولیس نے چوری اور چھینی گئی 87 گاڑیاں اور 319 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

مزید پڑھیں: نئے سال کے پہلے مہینے میں کراچی میں ڈاکو راج رہا، 11 شہری جاں بحق

سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ شہر میں قتل و غارت گری میں 44 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔