آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 رکنی اسکواڈ اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے


Sports Reporter February 08, 2022
عابد علی کی جگہ شان مسعود کی شمولیت ممکن ہے (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے کل ممکنہ طور پر پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا جس میں عابد علی کی جگہ شان مسعود کی شمولیت ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 رکنی اسکواڈ اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں عابد علی کی جگہ شان مسعود یا کامران غلام کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں بابراعظم، اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، زاہد محمود، ساجد خان، نسیم شاہ، امام الحق اور محمد عباس اپنی جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ثقلین مشتاق ہی ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چوبیس برس بعد پاکستان آنے والی آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف مضبوط ترین اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کوئی رسک نہیں لینا چاہتا۔ اس لیے ایک تجربہ کار کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 27 فروری کو راولپنڈی پہنچے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ کراچی جبکہ آخری ٹیسٹ لاہور میں رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 16 یا 17 فروری کو راولپنڈی میں شروع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں