بلال یاسین حملہ کیس کے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا


ویب ڈیسک February 09, 2022
عدالت نے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا:فوٹو:فائل

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین حملہ کیس کے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملہ کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ دونوں ملزمان کو گواہ کے بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا، ملزمان کا بلال یاسین پر حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت دونوں کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلال یاسین پر حملہ کرنے والے شوٹرز گرفتار

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 18 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں