مدھیہ پردیش کےاسکول میں بھی باحجاب طالبات کوداخل ہونے سےروک دیا گیا

جسے حجاب پہننا ہے وہ اپنے گھرمیں پہنے، وزیرتعلیم مدھیہ پردیش


ویب ڈیسک February 09, 2022
حجاب کویونیفارم کا حصہ نہیں ہونا چاہئیے،وزیرتعلیم مدھیہ پردیش:فوٹو:فائل

لاہور: حجاب کیخلاف انتہاپسندی کرناٹک کے بعد دیگرریاستوں میں بھی پھیلنے لگی۔ مدھیہ پردیش میں باحجاب طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہرپڈوچیری کے ایک اسکول میں حجاب کرنے والی طالبات کواسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مدھیہ پردیش کے انتہاپسند وزیرتعلیم حجاب کیخلاف زہراگلنے لگے۔ وزیرتعلیم اندرسنگھ پرمرکا کہنا ہے کہ حجاب کواسکول یونیفارم کا حصہ نہیں ہونا چاہئیے۔ جسے حجاب پہننا ہے وہ اپنے گھرمیں پہنے۔

مدھیہ پردیش کے وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ حجاب پرپابندی کی پالیسی لانے پرغورکیا جارہا ہے۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں