خیبرپختونخوا کے وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل

اپیل واپس لے لیتے ہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے، وکیل شاہ محمد خان


ویب ڈیسک February 09, 2022
اپیل واپس لے لیتے ہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کریں گے، وکیل شاہ محمد خان ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمد کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کی حد تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے 11 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بکا خیل تحصیل چئیرمین الیکشن میں ہنگامہ آرائی پر شاہ محمد کو نااہل کیا تھا۔ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر شاہ محمد نے نااہلی چیلنج کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا کے وزیر کو 5 سال کیلیے نااہل قرار دیدیا

انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا یکم فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، پولنگ اسٹیشن پر حملہ مخالف امیدوار مامور خان وزیر نے اپنی شکست دیکھ کر کیا تھا ، مامور خان وزیر خود حملہ کر کے الیکشن کمیشن میں متاثرہ فریق بم کر آگئے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

شاہ محمد خان کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج

دوسری جانب سپریم کورٹ میں شاہ محمد خان نے نااہلی کیخلاف اپنی اپیل واپس لے لی جس پر سپریم کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر سابق اپیل خارج کردی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ بہتر ہے اپیل واپس لیکر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران بنوں کے علاقے بکاخیل میں شاہ محمد اور مامون الرشید کو نااہل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں