آزاد کشمیر میں تیندوے کو مارنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

رفاقت کیانی اور طفیل کے خلاف سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں مقدمہ درج کیا گیا


ویب ڈیسک February 10, 2022
آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا زخمی تیندوا ہلاک گیا تھا—فائل فوٹو

MADRID: آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوے کو مارنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں سرائی میں تیندوا کو مارنے والے 2 افراد رفاقت کیانی اور طفیل کے خلاف سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 10 ضمن 21 وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 2014 آزادکشمیر کےتحت مقدمہ درج ہوا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان نے تیندوے کو گلے اور کمر میں پھندہ ڈال کر ہلاک کیا تھا۔

تیندوے کی موت پر مقدمہ درج ہونے کے بعد عوام نے احتجاج کیا اور وائلڈ لائف کے ذمہ داران کے اقدام کو معنی خیز بھی قرار دیا۔ دوسری جانب ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانتیں کرا لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں