ای سی سی سینڈک پراجیکٹ کی لیز میں 15سال توسیع کی منظوری

مزارانی فیلڈ کیلیے گیس قیمت بڑھانے، مختلف وزارتوں کے لیے ضمنی گرانٹس بھی منظور


APP/Numainda Express February 10, 2022
مزارانی فیلڈ کیلیے گیس قیمت بڑھانے، مختلف وزارتوں کے لیے ضمنی گرانٹس بھی منظور۔ فوٹو: فائل

QUETTA: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سینڈک میٹریل یونائیٹڈ اور ایم سی سی چائنہ کے درمیان سینڈک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ کی لیز میں 15سال کیلیے توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے ٹیکسٹائل اور ایپرل کی نظرثانی شدہ پالیسی اورسیالکوٹ سمبڑیال کھاریاں موٹروے کے آپریشنل وائبلیٹی گیپ فنڈ کیلیے6944 ملین روپے کی ساورن گارنٹی کے اجرا کی منظوری دیدی۔

وزارت توانائی کی جانب سے کے الیکٹرک کیلیے پی ایل ایل کی سپلائی کے ضمن میں آرایل جی کی سیل پرائس سے متعلق سمری منظور کر لی گی۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے میسرز پی پی ایل اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لیمیٹدکی زیرملکیت مزارانی گیس فیلڈ کی گیس کی قیمت پرنظرثانی سے متعلق سمری پیش کی گئی، ای سی سی نے یکم ستمبر2021 سے مزارانی گیس فیلڈ کیلئے 1.75 ڈالر ایم ایم بی ٹی یوسے بڑھا کر3.75ڈالرایم ایم بی ٹی یوقیمت کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اورڈویژنز کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں پاورڈویژن سے متعلق دوسمریوں کوموخرکردیاگیا۔

پاور ڈویژن کی طرف سے آئی پی پیز کے سرمایہ کاروں و شیئر ہولڈرز کیلئے ڈیویڈنڈ پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس بحال کرنے،حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کو آئی پی پیز کے مطابق حکومتی ادائیگیوں کے معاملات طے کرنے اور کراچی الیکٹرک کو سپلائی کی جانیوالی آر ایل این جی کی سیلز پرائس مقرر کرنے کی سمریاں موخر کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں