باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ شبانہ اعظمی کا موقف بھی سامنے آگیا

شبانہ اعظمی نے چند لڑکیوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں لڑکیاں بھارتی ترنگے کا حجاب پہنی ہوئی ہیں


ویب ڈیسک February 10, 2022
طالبہ کی بہادری نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی فوٹوفائل

ISLAMABAD: بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبہ کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے معاملے پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی اپنا موقف دیا ہے۔

شبانہ اعظمی نے چند لڑکیوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں لڑکیاں بھارتی ترنگے کا حجاب پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ''ان کو ان کے اپنے کھیل میں ہرانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟''۔ اس پیغام میں شبانہ اعظمی نے بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو بھی ٹیگ کیا۔



واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں ایک نہتی باحجاب طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں حجاب میں ملبوس طالبہ کالج میں جیسے ہی داخل ہوتی ہے درجنوں انتہاپسند ہندو طلبا گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر پہنے طالبہ کو ہراساں کرتے ہیں اور 'جے شری رام' کا نعرہ لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کو شیرنی قرار دیدیا

لیکن طالبہ ان انتہاپسندوں سے ڈرنے کے بجائے جواب میں نعرہ تکبیر بلند کرتی ہوئی کالج کی عمارت کی جانب بڑھتی ہے۔ طالبہ کی اس بہادری نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے بہادر طالبہ کی جرات کی تعریف کرتے ہوئے جنونی ہندوؤں کے اس طرز عمل کے خلاف آواز اٹھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں