رواں سال بھی عازمین حج کی قرعہ اندازی نہیں ہو گی

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کاکام مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع کردیاجائے گا، ذرائع


Jahangir Minhas February 18, 2014
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کاکام مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع کردیاجائے گا، ذرائع فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزارت مذہبی امور 28 فروری کوحج پالیسی کا مسودہ منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی، جبکہ 2مارچ کونئی حج پالیسی کاباضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کاکام مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع کردیاجائے گا۔ رواںسال سرکاری حج اسکیم کے تحت56ہزار جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت87ہزار کے قریب پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کا پیکیج 2لاکھ 95ہزار کے قریب مختص کیاجا رہاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ رواںسال بھی سرکاری عازمین حج کے لیے قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بینادپر عازمین حج کی درخواستوںکو کامیاب سمجھاجائے گا۔ پرائیویٹ اسکیم کے تحت ٹورآپریٹرز کی درخواستوں پر نظرثانی اورمزید چھان بین کیلیے28فروری تک تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعدزیادہ مستنددرخواستوں کوکوٹے کے حصول کے لیے کامیاب تصورکیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں