وزیر آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی 2 بچوں اور ساس کو قتل کر دیا

ملزم وین کا ڈرائیوراورنشہ کابھی عادی تھا، اپنی ساس کورہائش والی اراضی فروخت کرنے کا کہتا تھا مگرساس اوربیوی انکاری تھے


Numaindgan Express February 16, 2022
ملزم وین کا ڈرائیوراورنشہ کابھی عادی تھا، اپنی ساس کورہائش والی اراضی فروخت کرنے کا کہتا تھا مگرساس اوربیوی انکاری تھے (فوٹو : فائل)

لاہور: درندہ صفت ملزم نے بیوی، ساس اور 2 بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

تھانہ احمد نگر کے نواحی گاؤں اونچا کلیر میں درندہ صفت ملزم نے اراضی فروخت کرنے سے انکار پر بیوی، ساس اور 2 بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔

سرورشاہ اپنی ساس کے پاس بیوی اوربچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا، اہل دیہہ کے مطابق ملزم وین کا ڈرائیور اورنشہ کا بھی عادی تھا، اپنی ساس کو رہائش والی اراضی فروخت کرنے کا کہتا تھا مگر ساس اوربیوی انکاری تھے جس پر اکثرجھگڑے ہوتے تھے، وہ ساس اوربیوی کو تشددکا نشانہ بناتا تھا۔

گزشتہ روز بھی جھگڑاہوا تو اس نے بیوی، ساس اور 2 بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں