محسن بیگ کے خلاف درج دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

اسلام آبادہائیکورٹ نے محسن بیگ کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کی


ویب ڈیسک February 22, 2022
اسلام آبادہائیکورٹ نے محسن بیگ کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کی

ISLAMABAD: اسلام آبادہائیکورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

ہائیکورٹ میں سینئیر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن بیگ کی گرفتاری پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس

عدالت نے ریمارکس دیے کہ محسن بیگ بعد میں نئی درخواست دائر کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی مقدمے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں