روس سے متعلق اپنی پوزیشن سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھاامریکی محکمہ خارجہ

ہرملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ روسی صدرکے اقدامات کی مخالفت کرے، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک February 24, 2022
امریکا نے یوکرین کے معاملے پرکی جانے والی کوششوں سے پاکستان کوآگاہ کیا، محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس سے متعلق پاکستان کواپنی پوزیشن سے آگاہ کردیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق علم ہے۔پاکستان سے دیرینہ شراکت داری اورتعاون ہے۔خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روس کوجنگ سے روکنے کے لئے امریکا نے جوسفارتی کوششیں کیں ان سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہرملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین کیخلاف روسی صدرپیوٹن کے اقدامات پرتشویش کا اظہارکرے۔ توقع ہے کہ ہرملک عالمی امن اوراستحکام کوخطرے میں ڈالنے والے روسی اقدامات کی مخالفت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں