پی ایس ایل کے معیار نے سابق انگلش کرکٹر کا دل جیت لیا

سابق انگلش کرکٹر کا ٹویٹ


Sports Desk February 24, 2022
فوٹو: کرک انفو

NOWSHERA: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرکٹ کے معیار نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دل جیت لیا۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں جبکہ ڈومیسٹک ایونٹ ہونے کے باوجود دیگر لیگز کے مقابلے کم اور انتہائی سنسنی خیز میچز ہوتے ہیں۔

مائیکل وان نے کہا کہ پی ایس ایل کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جب کہ دیگر ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا، جس سے شائقین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے دور نہیں۔ پاکستان کے اس ڈومیسٹک ایونٹ میں دنیا کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فارمیٹ کے دو مراحل ہیں جو گروپ مرحلہ اور پھر پلے آف کہلاتا ہے۔ ہر ٹیم کے خلاف دو بار مقابلہ کرنے کے بعد ایونٹ کی ٹاپ فور میں شامل فرنچائزز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں جبکہ ٹاپ ٹو رینک والی ٹیمیں کوالیفائر کھیلتی ہیں اور ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

کوالیفائر کا فاتح براہ راست ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے جبکہ ہارنے والے کا مقابلہ گروپ مرحلے سے تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیموں کے درمیان فاتح سے ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں