لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی ہائی کورٹ پہنچ گئی

درخواست میں پنجاب حکومت، کمشنراور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے، سماعت کل ہوگی


ویب ڈیسک February 24, 2022
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول نے دائر کی ہے (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: پاکستان پیپلزپارٹی نے مقامی اتنظامیہ کی جانب سے لیاقت باغ میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہ دینے پر پنجاب حکومت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے سلسلے میں لیاقت باغ میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہ ملنے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں پنجاب حکومت، کمشنراور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس شاہد عباسی کریں گے۔

درخواست سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول نے دائر کی ہے جس میں ایڈووکیٹ اسد عباسی کے توسط سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ورکرز کنونشن کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پیپلز پارٹی نے اب ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں