بلاول زرداری ہیں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہوجاتا علی زیدی

بلاول میں آصف زرداری کی طرح منافقت بھری ہوئی ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک February 25, 2022
سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لائی تھی، علی زیدی۔ فوٹو:فائل

PARIS: وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری ہیں، بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہوجاتا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہ وئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کل دوپہر کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کا آغاز کریں گے، ہم سندھ کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرنے جارہے ہیں، یہ بالکل نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی پولیس اور انتظامیہ کو ملوث کر کے ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرے، کل کراچی کے مختلف علاقوں میں ہمارے کارکنان کو جھنڈے لگانے سے روکا گیا، اور اس کے لئے پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کو جہاں سے ووٹ نہیں بھی ملتے وہاں بھی جھنڈے لگائے جاتے ہیں، جیسے انہوں نے اپنے جھنڈے لگائے اس طرح سب لگا سکتے ہیں، یہ لوگ ابھی سے خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے، لیکن ہمیں ان ہتھکنڈوں سے ڈر نہیں لگتا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لائی تھی، کوئی نہ بھولے کہ ال ذولفقار نے جہاز اغوا کیا تھا، ال ذولفقار سے لے کر لیاری گینگ وار تک پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کی ہے، جو فہمیدہ سیال اور ناظم جوکھیوں کے ساتھ ہوا وہ کس نے کیا، بلاول کوئٹہ سانحے میں تو پہنچ گئے تھے لیکن سندھ میں کچھ ہوتا ہے تو کیوں نہیں جاتے، نام میں بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں ہو جاتا، بلاول زرداری ہیں اور زرداری کی طرح ان میں منافقت بھری ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں