ڈالر کی قیمت 177 روپے سے تجاوز کر گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 11 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 20 پیسے بڑھ گئی


Business Reporter February 25, 2022
(فوٹو، فائل)

روس اور یوکرین کے درمیان تنازعاور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمت بڑھنے سے آنے والے دنوں میں درآمدی بل مزید بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان تیز رہی۔

حالیہ تیزی کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے سے تجاوز کرگئی اور 72 پیسے کے اضافے سے 177.11 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے اضافے سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں