راولپنڈی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے شروع ہوگا


(فوٹو: پی سی بی )

WASHINGTON: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی کے تاریخی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بھرپور تیاریاں شروع کررکھی ہیں تاہم سیریز کا پہلے ٹیسٹ میچ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کو متاثر کرسکتی ہے۔ پانچ روزہ میچ کے پہلے دو دنوں کی پیشنگوئی واضح ہے لیکن آخری تین دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 10 سال کے وقفے کے بعد 2019 میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں اپنے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کی تھی۔ اس میچ میچ میں بھی بارش کے باعث ابتدائی تین دن کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی20 سیریز پاکستان میں کھیلے گی۔ سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔