دمشق کے شاپنگ مال میں آتشزدگی 11 افراد ہلاک

حادثے کی وجہ کا ابھی تک کوئی علم نہیں ہوپایا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک March 01, 2022
دمشق میں جائے حادثے کا ایک منظر، [فائل-فوٹو]

کراچی: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک شاپنگ مال آتشزدگی کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دمشق کے لا میراڈا نامی شاپنگ مال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزارت دفاع کے ڈائریکٹر احمد عباس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 6 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ آدھی رات کو پیش آیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی گارڈز اور مقامی عملے کے افراد شامل ہیں۔

وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ حادثے کے وقت دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک کوئی علم نہیں ہوپایا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں