صدرپوٹن کو یوکرین پرحملے کی قیمت چکانا پڑے گی امریکی صدر

صدرجو بائیڈن نے روسی طیاروں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان بھی کیا


ویب ڈیسک March 02, 2022
جوبائیڈن کا روسی طیاروں کے لیے امریکی حدود بند کرنے کا اعلان، فوٹو: فائل

لاہور: امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آمروں کواپنے غلط اقدامات کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے اسٹیٹ آف یونین سے خطاب میں کہا کہ روس کے صدرولادی میرپوٹن نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔ آمروں کواپنی غلطیوں کی قیمت چکانا پڑتی ہے انہیں بھی چکانا ہوگی۔

صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے یوکرین پرحملہ کر کے آزاد دنیا کی بنیاد ہلانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ غلطی پر ہیں۔ روسی صدر کو اپنے غلط فیصلے کی قیمت چکانا پڑے گی جس کے اثرات دیرپا ہوں گے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے روسی طیاروں کے لئے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ فضائی حدود بند کرنے اور روسی شخصیات کے امریکا میں اثاثے منجمد کرنے سے روس مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کا روسی جارحیت کیخلاف جذبہ قابل تعریف ہے۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں