پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا


(فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل دونوں ممالک کے مابین 24 سال بعد 4 مارچ سے 5 اپریل تک پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کرے گا۔

آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف ٹیسٹ میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے، اس کے علاوہ زینب عباس اور سکندر بخت پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کریں گے۔پرزینٹر نیرولی میڈوزصرف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ایونٹ کی کوریج کے دوران کُل 28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے، اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔



واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔