یوکرین کے60 طیارے تباہ کردئیے روس کا دعویٰ

یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک March 03, 2022
روس فوری طورپریوکرین میں خوں ریزی روکے، امریکا کا مطالبہ:فوٹو:فائل

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان روسی وزارت دفاع کے ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے۔ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس سے یوکرین میں خوں ریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف میں یوکرین پرحملے میں شہریوں کی ہلاکت پر روس کیخلاف ممکنہ جنگی جرائم کے سلسلے میں درخواست پرکارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دی ہے۔

یوکرین کے مختلف شہروں میں روس کےحملے جاری ہیں۔ دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں کے بعد صورتحال واضح نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں