مہدی حسن ایک ہی تھے ان جیسا کوئی نہیں ہوسکتا لتا منگیشکر

پوری دنیامیں ایک ہی مہدی حسن ہیں اورایک ہی تاج محل ہے ، لتا منگیشکر


Umair Ali Anjum February 21, 2014
پوری دنیامیں ایک ہی مہدی حسن ہیں اورایک ہی تاج محل ہے ، لتا منگیشکر. فوٹو: فائل

ممتازبھارتی گلوکارہ لتامنگیشکرنے کہاہے کہ مجھ جیسے کئی فنکاروں نے مہدی حسن کی گائیکی کوسن سن کرگانا سیکھا ہے مہدی حسن دنیامیں ایک ہی تھے۔

ان جیسا یا ان کے بعدایسا کلاکارنہیں پیداہوسکتا کچھ چیزوں کا خلا پرہوجاتا ہے مگرکچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جوچلے جائیں تولوٹ کرنہیں آتے ۔ یہ بات انھوں نے پی ٹی وی کے پروگرام ''بزم مہدی حسن''میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ مہدی صاحب فن کے اعتبارسے اکیڈمی تھے میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ پوری دنیامیں ایک ہی مہدی حسن ہیں اورایک ہی تاج محل ہے نہ ہی دوسراتاج محل بنایا جاسکتا ہے نہ ہی مہدی حسن دوسراپیداہوسکتاہے ۔

واضح رہے پاکستان ٹیلی وژن کے پروگرام 'بزم مہدی حسن'میں اب تک لیجنڈگلوکارہ بلقیس خانم، استاد رئیس خان، حمیرا چنہ، سلمان علوی، آصف مہدی، محمد علی،غلام عباس،سمیت میوزک انڈسٹری کے لاتعداد فنکار پر فارم کرچکے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں