آئی بی ایم اور فارم ایوو کے اشتراک سے جی پیز ایکسیلنس پروگرام کا آغاز

پروگرام متعارف کرانے کا مقصد ڈاکٹرز کی اہلیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنا بھی ہے۔طالب کریم


Business Desk February 21, 2014
پروگرام متعارف کرانے کا مقصد ڈاکٹرز کی اہلیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنا بھی ہے۔طالب کریم۔فوٹو:فائل

انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی بی ایم) اور فارم ایوو کے اشتراک سے ''جی پیزایکسیلنس سرٹیفکیٹ پروگرام'' کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں دونوں انسٹیٹیوٹ کے درمیان گزشتہ روز ایم او یو سائن کیا گیا جس کا مقصد جنرل پریکٹشنرز ڈاکٹرز کی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے تا کہ وہ اپنے پروفیشنل میں مزید بہتری سے عوام کو ریلیف فراہم کر سکیں۔ یہ پروگرام 12 ہفتے پر مشتمل ہو گا جس میں ڈاکٹرز کو بنیادی بزنس مینجمنٹ، مارکیٹنگ، فنانس کمیونیکیشن اور دیگر کورس مکمل کروائے جائینگے۔ اس تقریب کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ طالب کریم نے ''جی پیز ایکسلینس سرٹیفکیٹ پروگرام'' کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام متعارف کرانے کا مقصد ڈاکٹرز کی اہلیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنا بھی ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر آف فارم ایوو جمشید احمد نے کہا کہ پروفیشنل مہارت کے ساتھ ساتھ بزنس مینجمنٹ کی تعلیم سے ڈاکٹرز اپنی ذمے داریوں کو مزید بہتر انداز سے انجام دے سکیں گے۔ اس موقع پر دیگر افسران میں ڈاکٹر سید عرفان حیدر ڈین آئی او بی ایم، شکیل احمد ڈائریکٹر مارکیٹنگ فارم ایوو، ڈاکٹر اسما فیصل ہیڈ آف ہیلتھ مینجمنٹ، کامران زمان، بزنس منیجر فارم ایوو، شعیب احمد مارکیٹنگ منیجر فارم ایوو اور اویس قریشی اسسٹنٹ پروڈکٹ منیجر موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں