عوام سے 16 ارب کا فراڈ نیب نے بی فور یو گروپ پر ریفرنس دائر کردیا

ریفرنس میں سیف الرحمان نیازی کی بیوی، بیٹوں سمیت چھ ملزمان نامزد، ملزمان نے عوام کو منافع کا کہہ کر 16ارب روپے جمع کیے


ویب ڈیسک March 04, 2022
ریفرنس میں سیف الرحمان نیازی کی بیوی، بیٹوں سمیت چھ ملزمان نامزد، ملزمان نے عوام کو منافع کا کہہ کر 16ارب روپے جمع کیے

ISLAMABAD: عوام سے اربوں روپے کے فراڈ پر نیب راولپنڈی نے بی فور یو گروپ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، نیب راولپنڈی نے بی فور یو گروپ کے کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا جس میں بی فور یو گروپ کے مالک سیف الرحمان نیازی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں سیف الرحمان نیازی کی بیوی، بیٹوں سمیت چھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے تصدیق ہوئی کہ ملزمان سرمایہ کاری جمع کرنے کا لائسنس نہیں رکھتے، دھوکا دہی سے 16 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری جمع کی گئی، 56 اکاؤنٹس کا استعمال کرکے عوام سے رقم جمع کی گئی۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کی کوئی کمپنی منافع میں نہیں لیکن لوگوں کو 7 سے 20 فیصد منافع کا لالچ دیا جاتا، ملزمان نے دھوکا دہی سے لوگوں کو اپنا کاروبار قانونی ظاہر کیا اور ان کا واحد مقصد لوگوں کی محنت کی کمائی لوٹ لینا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں