دنیائے کرکٹ کے عظیم بلےباز شین وارن کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تھائی لینڈ پولیس نے تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا تھا۔کرکٹر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر شین وارن کی موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے تاہم وجوہات جاننے کے لیے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فارنزک ٹیم شین وارن کے قریبی دوستوں اور اہلخانہ کے بیان ریکارڈ کرے گی۔
دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے مایہ ناز لیگ اسپنر کی میت کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔