کمسن بچیوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی سمیت 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے 15 فروری کو خواجہ اجمیرنگری کی حدود سے 3 سالہ زینب کو اغوا کرکے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا


Munawar Khan March 05, 2022
شہر سے دونوں بچیاں بازیاب ہوچکی ہیں (فوٹو، فائل)

LONDON: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس(اے وی سی سی) نے شہرقائد میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 کمسن بچیوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کا کہنا ہے کہ شہر سے دونوں بچیاں بازیاب ہوچکی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع اور گرفتار مرکزی ملزم کے دوران تفتیش انکشاف پر اے وی سی سی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران محمد ریحان اور اس کی اہلیہ گرفتار ہوئے۔

ترجمان اے وی سی سی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ 15 فروری کو خواجہ اجمیرنگری تھانے کی حدود سے 3 سالہ زینب کو اغوا کر کے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جس کا مقدمہ مغوی بچے کے والد بلال احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ بچی کو پولیس پہلے ہی بازیاب کر چکی تھی۔

اے وی سی سی پولیس نے دوسری کارروائی بیرون شہر جانے والے بس اڈے صدر پر کی جہاں سے مغویہ 3 سالہ شبانہ کو بازیاب کر کے ایک ملزم غلام شبیر کو گرفتار کیا گیا۔ بچی کو گزشتہ ماہ 19 فروری کو ملیر کینٹ تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ مغویہ کے والد علی اکبر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں