چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

12 رکنی پارلیمانی کمیٹی اگست میں بنائی گئی تھی لیکن کام نہیں کیا تھا، ذرائع


Wajid Hameed February 21, 2014
سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمیشن کا تقرر ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیاہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پرچیف الیکشن کمشنرکے تقررکیلیے قائم 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے برقرار رکھنے کافیصلہ کیاہے۔

یہ کمیٹی گزشتہ برس اگست میں بنائی گئی تھی لیکن اس نے چیف الیکشن کمشنرکے تقررکیلیے کام نہیں کیاتھا۔مسلم لیگ(ن)کے یعقوب ناصر،اے این پی کے حاجی عدیل اورایم کیوایم کے فاروق ستاربھی ممبران ہیں۔ چیف الیکشن کمشنرکے تقررکے سلسلے میں اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اور اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ میں ملاقات بھی ہوئی۔واضح رہے سپریم کورٹ نے بدھ کو مقدمے کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ایک ماہ میں مکمل کرنے کاحکم دیا تھا۔

آئین کے آرٹیکل213 کے تحت چیف الیکشن کمشنرکے تقررکیلیے وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرباہمی مشاورت کے بعد کمیٹی کو تین نام ارسال کرتے ہیں۔کمیٹی مشاورت کے بعد ان میں سے کسی ایک نام پر اکثریتی رائے سے اپنی سفارشات اسپیکرکو بھیجے گی ۔ آئین کی مذکورہ شق کے مطابق اگر وزیر اعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تین ناموں پر متفق نہ ہوئے تو اسی صورت میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرالگ الگ تین تین نام کمیٹی کوارسال کریںگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں