فریٹ ٹرین سروس پاکستان ایران ترکی کا اجلاس طلب

اجلاس4 مارچ کو تہران میں ہوگا، ٹرین چلانے کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال ہوگا، ذرائع


Syed Naveed Jamal February 21, 2014
اجلاس4 مارچ کو تہران میں ہوگا، ٹرین چلانے کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال ہوگا، ذرائع. فوٹو: فائل

اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی اوحکام نے اسلام آبادسے تہران اور استنبول (ترکی) کیلیے دوبارہ سے مال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کے لیے تینوں ممالک کے ریلوے حکام کااجلاس چارمارچ 2014 کوتہران (ایران) میں طلب کرلیا جس میں فریٹ ٹرین چلانے کے طریقہ کارپر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ اجلاس میں چیف مارکیٹنگ منیجر زبیرشفیع غوری ریلوے کی جبکہ فیڈرل چمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے دونمائندے شرکت کرینگے اس حوالے سے پاکستان ریلویزنے فیڈرل چمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکوخط بھی لکھ دیاہے۔اجلاس میں ترک حکومت اورریلوے حکام ٹرین چلانے کی تاریخ کابھی اعلان کرینگے۔ذرائع کے مطابق ایک مہینے میں دوبارفریٹ ٹرین چلائی جائیگی پاکستان کی حدودمیں فریٹ ٹرین کومکمل طورپرسیکورٹی فراہم کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں