کیف کے قریب روس کی شیلنگ ایک ہی خاندان کے4 افراد ہلاک

روس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ماں،باپ اوران کے 2 بچے شامل ہیں


ویب ڈیسک March 07, 2022
مطالبات کی منظوری تک یوکرین پرحملے جاری رہیں گے،روسی صدرولادی میرپوٹن

کراچی: یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ارین کے علاقے میں روس کی شیلنگ سے ایک ہی خاندان کے4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ماں، باپ اوران کے 2بچے شامل ہیں۔یہ خاندان روسی بمباری سے بچنے کے لئے محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس دارالحکومت کیف پربڑے حملے کی تیاری کررہا ہے۔دوسری جانب روسی صدرولادی میرپوٹن کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک یوکرین پرحملے جاری رہیں گے۔

روس کے صدرولادمیرپوٹن نے کہا ہے کہ عالمی برادری جب تک روس کے مطالبات پورے نہیں کرتی یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی جارہی گی۔روس جوہری تنصیبات پرحملے نہیں کررہا ہے۔ روس اپنے مقاصد جنگ یا مذاکرات سے حاصل کرلے گا۔

عالمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے) نے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں واقع یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ روسی افواج کے کنٹرول میں ہے۔ روسی افواج نے جوہری پلانٹ کے علاقے میں موبائل فوانٹرنیٹ سروس بند کردی ہے جس سے مواصلاتی نظام متاثرہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔