قائمہ کمیٹی وزیر داخلہ کی عدم شرکت پر برہم معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان

چوہدری نثارنے غیراعلانیہ بائیکاٹ کر رکھا ہے، مطلع بھی نہیں کرتے،بادشاہت نہیں کہ معاملات ان کی مرضی سے چلائیں،ارکان


آن لائن February 21, 2014
چوہدری نثارنے غیراعلانیہ بائیکاٹ کر رکھا ہے، مطلع بھی نہیں کرتے،بادشاہت نہیں کہ معاملات ان کی مرضی سے چلائیں،ارکان۔ فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امورداخلہ کوایف آئی اے نے بتایاہے کہ بجلی اورگیس چوری کیخلاف شروع کی گئی مہم کے دوران اب تک 712 افراد کو گرفتار کیا گیااوراب تک90کروڑکی وصولی ہوئی ہے کمیٹی نے اتفاق کیا کہ بجلی، تیل اورگیس کی چوری کیخلاف ایف آئی اے کا نیا ونگ قائم ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کوخط لکھنے کافیصلہ کیاگیاہے اورکمیٹی میں وزیرداخلہ کی مسلسل عدم شرکت پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاگیاکہ وزیرداخلہ چاہتے ہیںکہ معاملات ان کی مرضی سے چلیں مگر پاکستان میں بادشاہت نہیں اس لیے ایسانہیں ہوسکتا۔چئیرمین نے وزیرداخلہ کی مسلسل غیرحاضری کامعاملہ سینیٹ میں لے جانے کااعلان کیاہے،کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی طلحہ محمودکی صدارت میں ہوا۔کمیٹی ممبران سمیت دیگر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی،اجلاس میں چوہدری نثارکے بائیکاٹ پراظہارتشویش کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیرداخلہ نے کمیٹی کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کررکھاہے اس سے پہلے کہ وزرا عدم شرکت پر کمیٹی کومطلع کرتے تھے مگرچوہدری نثارایسابھی نہیں کرتے۔چئیرمین نے کہاکہ یہاں بادشاہت نہیں کہ ان کی مرضی سے معاملات چلیںاس موقع پرڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس وقت پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی اورگیس چوری ہوتی ہے جبکہ سب سے زیادہ گرفتاریاں اس مدمیں خیبرپختونخوامیں ہوئی ہیں۔کمیٹی ممبر اعجازدھامرا نے کہاکہ وزیرداخلہ کارویہ کمیٹی کے ساتھ نامناسب ہے اگرآئندہ وزیرداخلہ نہ آئے تووہ بھی کمیٹی کابائیکاٹ کرینگے۔آئی این پی کے مطابق ارکان نے کہاکہ وزارت نہیں چاہتی کہ سیف سٹی منصوبے کی کرپشن زیربحث آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں