عمران خان کے پاس 24 گھنٹے باقی ہیں استعفی دیں گھرجائیں بلاول بھٹو

عمران خان عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 07, 2022
اگر عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے اسلام آباد پہنچے سے پہلےاسمبلی توڑ دیں، چیئرمین پیپلزپارٹی (فوٹو، فائل)

PESHAWAR: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس 24 گھنٹے باقی ہیں، استعفی دیں اور گھرجائیں۔

جی ٹی ایس چوک گجرات میں عوامی لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھ اکہ عمران خان عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ کسی اور کی طرف دیکھتے ہیں، وہ اس عہدے پر بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں، وزیر اعظم کے پاس صرف 24 گھنٹے ہیں اب گھر چلے جائیں، اسمبلیاں توڑ کر استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا ہر وعدہ دھوکا نکلا اور ہر بات پر یوٹرن لیا، آئی ایم ایف ڈیل کر کے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے، عمران خان کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، بہت ہوچکا اب کٹھ پتلی کو جانا ہوگا، جتنی بھی گالیاں دے وہ بچ نہیں سکتے، ہم عمران خان سے ہر طبقہ کو مایوس کرنے کا حساب لیں گے، ہمارا مطالبہ صاف اور شفاف الیکشن ہے، کراچی سے لاہور اور گجرات تک ہر شہر نے گو سلیکٹیڈ کا نعرہ لگا دیا ہے، عدم اعتماد کا فیصلہ سندھ ،پنجاب کے عوام نے دے دیا ہے، اگر عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے اسلام آباد پہنچے سے پہلےاسمبلی توڑ دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں