لیمپی اسکن کی بیماری کے باعث سندھ میں مویشی منڈیوں پر پابندی

بیماری خاص طور پر گائے میں پائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک March 08, 2022
بیماری خاص طور پر گائے میں پائی جا رہی ہے۔ فوٹو، فائل

LIVERPOOL: محکمہ بلدیات سندھ نے لیمپی اسکن کی بیماری کے باعث صوبے میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر دی۔

لیمپی اسکن کی بیماری خاص طور پر گائے میں پائی جا رہی ہے۔

سندھ میں سانگھڑ، جامشورو، سکھر، میرپورخاص، ٹھٹہ، حیدرآباد اور کراچی میں بیماری کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر سندھ میں مویشی منڈی کے قیام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ریسرچ آفیسر محکمہ بلدیات سندھ نے ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق لیمپی اسکن کے اثرات تین ماہ سے زائد عرصے رہتے ہیں۔

ویٹرینری ماہرین نے کہا ہے کہ لیمپی اسکن بیماری کا پہلا اٹیک جانور کے پورے جسم پر ہوتا ہے اور دوسرے اٹیک میں جانور کا چہرہ متاثر ہوتا ہے۔

ذرائع سندھ لائیو اسٹاک نے بتایا ہے کہ بکروں، دمبوں دیگر چھوٹے جانورں میں لیمپی اسکن کی علامات یا اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں