روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ۔ فوٹو : فائل

NEW YORK: علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف(ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
14 تا 20 مارچ 2022
پیر 14 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 7ہے،ایک پرسکون دن ہوسکتا ہے۔ سیر اپنے اندر یا باہر دونوں روح کے سکون کے اسباب پیدا کرسکتی ہے۔3,4,5,7,8 اور9 کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ 1,2اور6 عدد والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص '' یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 15 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ایک الجھن میں سلجھن لانے والا دن، اندھیرے میں ایک جگنو جو اپنی بساط بھر روشنی کرے گا۔ 1,4,5,6,8اور9 عدد والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔2,3 اور7 والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 16 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔اچھی منصوبہ بندی اور اچھے رابطے اچھے نتائج کی بنیاد رکھیں گے۔ 2,3,4,7,8اور9 عدد والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1,5اور6 عدد والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُ، یا وکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 17 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ایک بہتر جو اپنے اندر مدوجزر بھی رکھتا ہے۔ چھوٹی موٹی چیزیں اپ ڈاؤن کا سامنا کرسکتی ہیں۔1,3,4,5,8اور9 عدد والوں کے لیے بہتر دن ہے۔2,6 اور7 عدد والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ18 مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ایک بہتر دن کی امید ہے لیکن کچھ مقامات پر سرخ رنگ بھی نظر آرہا ہے۔ 1,4,5,6,8اور9 کے لیے بہتری کی امید ہے۔
2,3 اور7عدد والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورہ کہف یا یاودود یا معید یااللہ '' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 19مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔تلخی، مخالفت، جھگڑا اور کام میں بریک ہوسکتا ہے محتاط رہیں، اسے موزوں دن نہیں کہہ سکتے ۔1,2,3,5,6اور7 عدد والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔4,8 اور9 عدد کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے،کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار20 مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔سیروتفریح کے لیے موزوں دن، مطالعے اور مشاہدے کے لیے موزوں ہے۔ ایک بہتر دن کی امید کی جاسکتی ہے۔ آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔
2,3,4,7,8اور9 کے لیے اچھے دن کی امید ہے۔ 1,5 اور6 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں دینا یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں