گلگت بلتستان نے براہ راست ٹیکس سے استثنیٰ مانگ لیا

گندم و پٹرولیم پر سبسڈی برقرار رکھنے، ایئر مکس کے تحت گیس سپلائی پر سبسڈی کا مطالبہ


شبیر حسین March 13, 2022
جی بی کونسل اکاونٹس میں موجود فنڈز ایڈمنسٹریٹو اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی تجویز پیش۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

ISLAMABAD: گلگت بلتستان حکومت نے مکمل آئینی صوبہ کے قیام تک جی بی کو براہ راست ٹیکس سے استثنیٰ مانگ لیا۔

گلگت بلتستان حکومت نے مکمل صوبہ تک جی بی کو گندم و پٹرولیم پر سبسڈی برقرار رکھنے کے ساتھ ایئر مکس کے تحت گیس سپلائی پر بھی سبسڈی کا مطالبہ کر دیا، گلگت بلتستان کو ہائیڈرو پاور جنریشن پر رائلٹی اور واٹر یوزر چارجز دینے، پی ٹی ڈی سی کے تمام پراپرٹیزو اثاثے جی بی حکومت کو منتقل کرنے، جی بی کونسل اکاونٹس میں موجود فنڈ گلگت بلتستان ایڈمنسٹریٹیو اکاونٹ میں منتقل کرنے کی تجویز پیش۔

1985 کے پاک چائنہ پروٹوکول کے تحت جی بی کے لوگوں کو بارڈر پاس کے ذریعے سنکیانگ صوبہ تک تجارتی مقاصد کیلئے سفر کی اجازت برقرار رکھنے اور خیبر پختونخوا کے ساتھ شندور تنازع کو جغرافیائی و تاریخی ریکارڈز کے مطابق حل کرنے کی تجویز دیدی۔

گلگت بلتستان عبوری صوبہ کے قیام کے بعد کے خدوخال طے کرنے کیلئے ٹرانزیشنل پلان تیار کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات سامنے آگئی۔جی بی حکومت نے ٹرانزیشنل پلان کو حتمی شکل دیکر وفاقی حکومت کے حوالے کردیا ہے جن پر اب شق وار وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب ٹرانزیشنل پلان کے مطابق گلگت بلتستان حکومت و کمیٹی ممبران نے ٹرانزیشنل پلان میں تجویز دی ہے کہ مکمل آئینی صوبہ کے قیام تک گلگت بلتستان کو براہ راست ٹیکس سے استثنیٰ دی جائے ۔گندم و پیٹرولم کی خرید پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے۔ ایئر مکس کے ذریعے گیس کی سپلائی پر سبسڈی کی فراہمی کی تجویز دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں