سینیٹ کارکردگی صادق سنجرانی نے سفارتکاری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا

چیئرمین سینیٹ کاایوان بالاکو متحرک بنانے میں اہم کردار رہا


خالد محمود March 13, 2022
چیئرمین سینیٹ کاایوان بالاکو متحرک بنانے میں اہم کردار رہا۔ فوٹو: فائل

کراچی: چیئرمین صادق سنجرانی نے پارلیمانی سفارتکاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سینیٹ آف پاکستان کی سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ کاایوان بالاکو متحرک بنانے میں اہم کردار رہا۔سینیٹ کی سال 2021.22 سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

چیئرمین صادق سنجرانی نے پارلیمانی سفارتکاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔سینیٹ میں قائدایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی سو فیصد حاضری رہی.ایوان میں موجودگی یقینی بنانے میں اپوزیشن ارکان کا دوسرا اور تیسرانمبررہاایوان بالامیں سب سے زیادہ 8گھنٹے سے زائد وقت بولنے کااعزاز بھی قائد ایوان کوحاصل ہوا،ایوان میں اظہارخیال کرنے میں سینیٹرمشتاق دوسری،رضا ربانی کیتیسری پوزیشن۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی دعوت پرعرب ممالک کی چارنمایاں شخصیات پاکستان آئیں، 23 سفرا اورغیر ملکی پارلیمانی شخصیات نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے6 سے زائد پارلیمانی وفود بیرون ممالک بھجوائے۔ سینیٹ پراعتمادکے باعث 1100 سے زائدپبلک پٹیشن دائرکی گئیں۔چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر 183 پیٹیشنز نمٹائیں گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال بھر میں ایوان بالامیں 14آرڈیننس پیش کیے گئے۔ قومی اسمبلی کے 58 بلز موصول،27پاس کئے گئے۔ پورے سال میں 158 قرادادیں، 238تحاریک پیش کی گئیں۔ 158 توجہ دلا نوٹسز 6تحاریک استحقاق بھی جمع کرائی گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں