عابد شیر علی صوبائیت کو ہوا دے رہے ہیں شاہ محمود قریشی

حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ اجلاس میں کرینگے، رہنما تحریک انصاف


آن لائن February 22, 2014
حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ اجلاس میں کرینگے، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بجلی کے بحران کے حل کا وعدہ کرکے انتخابات میں ووٹ لینے کے بعد اس مسئلے کو حل نہ کرنے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

حکومت کے خلاف کوئی احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ آن لائن کو انٹرویو میں انھوںنے کہا کہ پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کے متنازع بیانات کی وجہ سے صوبائیت کو ہوا دی جارہی ہے، ن لیگ حکومت نے جس طرح بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی یہ کہنا کہ پختونخواہ میں وزرا اور ممبران اسمبلی بجلی چوروں کی پشت پناہی کررہے ہیں انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے، بجلی چوروں کے خلاف اگر ایکشن لینا ہے تو ثبوت کے ساتھ کیا جائے، وفاق اور صوبوں کی ہزاروں اہم شخصیات بجلی کی مد میں ڈیفالٹر ہیں صرف پختونخوا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں