پشاور ائیرپورٹ پر ڈھائی لاکھ ریال کی اسمگلنگ ناکام 11 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ افراد کو ایئرپورٹ سے پکڑا گیا


ویب ڈیسک March 14, 2022
گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ افراد کو ایئرپورٹ سے پکڑا گیا (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: ایف آئی اے نے پشاور ائیرپورٹ پر ڈھائی لاکھ سے زائد سعودی ریال کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک کارروائی کی ہے جس میں بھاری مقدار میں بین الاقوامی کرنسی پکڑی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان قومی ائیر لائن اور نجی ائیر لائن کی پرواز سے دو لاکھ 67 ہزار سعودی ریال اسمگل کر رہے تھے جس پر
8 مسافروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں کچھ افراد وہ بھی ہیں جنہیں ایئرپورٹ سے پکڑا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں